29 ستمبر 2020 - 19:03
امیر کویت صباح الاحمد الصباح کا انتقال

امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح کا 91 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کویت کے حکومتی ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک سرکاری بیان میں بتایا کہ امریکا کے ایک اسپتال میں 91 سال کی عمر میں شیخ صباح کا انتقال ہو گیا۔

مرحوم شیخ صباح کی پیدائش 16 جون 1929 کو ہوئی تھی۔ قومی اسمبلی سے منظوری ملنے کے بعد 29 جنوری 2006 کو انہوں نے ملک کے حکمراں کے طور پر حلف برداری کی تھی۔ وہ شیخ احمد الجابر الصباح کے چوتھے بیٹے تھے۔

طویل عرصے تک تیل سے مالا مال ملک کویت کے وزیر خارجہ کے عہدے کے دوران شیخ صباح نے علاقائی بحران کے حل کی تلاش کے لئے بہت کوشش کی اور وہ علاقے کے ایک ثالث کے طور پر جانے جاتے تھے۔

انہوں نے قطر اور دیگر عرب ممالک کے درمیان تنازع کے حل کے لئے بھی کوششیں کیں جو ان کی موت سے پہلے تک جاری رہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲